0

ایبٹ آباد، اسسٹنٹ کمشنر کا سوشل ویلفیئر بلڈنگ کا دورہ

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات کے مطابق سردی کی آمد کے ساتھ ساتھ مزدوروں، مسافروں اور غریب غربا کو رہائش اور کھانے کی فراہمی کے لیے پناہ گاہوں کے قیام کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں سوشل ویلفیئر آفس نزز فوارہ چوک میں پناہ گاہ کا مستقل قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں ضرورت مند افراد کورہائش اور کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مجتبی بھروانہ نے سوشل ویلفیئر بلڈنگ پناہ گاہ کا معائنہ کیا۔ انہوں ں ے کمروں، میٹرس، رضائی، کمبل کی فراہمی، واش رومز کی صفائی اور ڈیوٹی پر موجود سٹاف سے بات چیت کی اور انہیں پناہ گاہ آنے والے شہریوں کوسہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔پناہ گاہ سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے شہری مندرجہ زیل نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں