0

دنیا بھر میں کورونا سے 9 لاکھ سے زائد اموات ہو گئیں

واشنگٹن/برازیلیا/نئی دہلی/ماسکو/لیما (مانند نیوز ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ39ہزار140افراد ہلاک اور 2کروڑ97 لاکھ24 ہزار 117متاثر ہو چکے ہیں۔دنیا میں کورونا سے متاثر دو کروڑ15 لاکھ38ہزار547 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد72 لاکھ 46ہزار430 رہ گئی ہے۔امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ197 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور67لاکھ88 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد50لاکھ 18 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور82 ہزار 91 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 43 لاکھ 84ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 33 ہزار207اموات ہوئی ہیں۔روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 785 ہو گئی ہے۔پیرو میں بھی 7 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30ہزار927افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 23 ہزار288 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 28 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار641 ہو گئی ہے جبکہ 6لاکھ51 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 76ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور71ہزار678 اموات ہوئی ہیں۔ کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔دنیا بھر میں 20مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جبکہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں