0

قومی خزانے کو 300 کروڑ سے زائد کا فائدہ

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی قیادت میں قومی خزانے کو 300کروڑ سے زائد کا فائدہ -لاہور میٹرو بس سسٹم کو آپریٹ کرنے کی بولی میں اربوں روپے کی بچت کرکے نئی مثال قائم کردی-سرمایہ کاروں کی جانب سے بزدار حکومت کی شفاف ترین بزنس فرینڈلی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاہے-وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں لاہور میٹروبس سسٹم کو آپریٹ کرنے کے ٹینڈر میں 304روپے کلومیٹر بولی دی گئی اورموجودہ بولی شہباز شریف کے سابق دور میں دی گئی بولی کے مقابلے میں 20 فیصد کم رہی ہے-کم بولی کے باعث پنجاب حکومت کے خزانے کو3 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوئی ہے-کم بولی کے باعث میٹرو بس سروس پر دی جانے والی سبسڈی میں کمی ہو گی او راگر ڈالر کے حساب سے موازانہ کیا جائے تو بزدار حکومت کی بولی سابق حکومت کے مقابلے میں 40فیصد کم بنتی ہے-موجودہ بولی میں فارن کرنسی میں ادائیگی نہیں کرنی کیونکہ سرمایہ کار مقامی ہیں -وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں  پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا14واں اجلاس منعقدہوا،جس میں میٹروبس سروس کے آپریشن اینڈ مینٹیننس کنٹریکٹ کی منظوری دی گئی-کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کمپنی یوروتھری بسیں متعارف کرائے گی-اجلاس میں میٹروبس سروس کے سکیورٹی اینڈ سیفٹی سروسز کے کنٹریکٹ کی دوبارہ ٹینڈرنگ کی منظوری دی گئی- اورنج لائن میٹروٹرین کی صفائی کے انتظامات کا کنٹریکٹ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دینے کی منظوری دی گئی-میٹرو بس سسٹم کی صفائی کے انتظامات بھی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پاس رہیں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین جلدآپریشنل ہوگی-پنجاب کابینہ نے میٹرو ٹرین کا کرایہ 40روپے مقر ر کرنے کی منظوری دی ہے-اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہماری حقیر کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت کی شفاف ترین پالیسیوں کے باعث آج 300کروڑ بچائے ہیں کل 300ارب بچائیں گے۔خزانے کو قوم کی امانت سمجھتے ہیں۔اجلاس میں اتھارٹی کے دیگر امور کاجائزہ لیا گیا- صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، اراکین صوبائی اسمبلی اعجاز خان، میاں طارق عبداللہ،سعدیہ سہیل رانا،منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، سیکرٹریز خزانہ، ٹرانسپورٹ،اطلاعات، جنرل منیجر آپریشنز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اتھارٹی کے متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں