0

ایبٹ آباد، انتظامیہ کے دائرہ کار میں آنے والے تمام مسائل مکمل

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ لوگوں کی آمد اور اپنے مسائل سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کر تا ہو ں اور لوگوں کو اس بات کا یقین دلاتا ہو ں  کہ ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں آنے والے تمام مسائل پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا جبکہ صوبائی اور وفاقی محکمہ جات سے تعلق رکھنے والی شکایات کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹیز کو مزید عملد درآمد کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز ضلع ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ میں گور ئمنٹ ہا ئیر سکینڈری سکو ل لو رہ میں ضلعی انتظا میہ ایبٹ آباد کے زیر اہتما م منعقدہ کھلی کچہری سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔کھلی کچہر ی میں تمام ریونیو افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، سیٹلمنٹ آفیسر عباس علی شاہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو آصف اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعکاشہ کرن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈی ایف سی، ڈی ایم او ایجوکیشن، تحصیلداران، لوکل گورنمنٹ، زراعت،بجلی اور دیگر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔کھلی کچہر ی میں لورہ اور دیگر ملحقہ گا ؤ ں کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ یہا ں پر کھلی کچہری منعقد کر نے کا مقصد صر ف اور صرف عوا م کے مسا ئل ان کی دلیز پر حل کر نا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال سے متعلق امور میں لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے محکمہ مال کے افسران کو تحصیل لورہ میں دفتر کی عمارت حاصل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں جب کہ محکمہ زراعت کے حوالے موصول شکایات پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے محکمہ زراعت کے متعلقہ افسر کو ہفتے میں 2 دن لو رہ میں موجود رہنے اور زراعت سے متعلق امورپر با آسانی عمل درآمد کو یقینی بنا نے، مشینری، بیج اور کھاد کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئیں َ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ایک شہری کی درخواست پر تجاوزات کے حوالے سے بلا تقریق کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ جات جس میں ٹی ایم اے، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر محکمہ جات  کی حدود م میں تجا وزات ہیں یہ مل کر فوری ایکشن لیتے ہو ئے لورہ شہر کو ہر قسم تجاوزات  کا خا تمہ کریں۔ دکانوں کی چیکنگ  اور جرمانے کی رقم کے حوالے سے شکایت کے بارے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے شہری کو آگاہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جرمانے کی تمام تر رقم حکومتی خزانے میں جمع کی جاتی ہے جبکہ دیگر متعلقہ محکمے اپنے متعلقہ ادارے کے توسط سے حکومتی خزانے کے جمع کرانے کے پابند ہے تاہم شہریوں کا یہ حق ہے کہ وہ جرمانے کے حوالے سے متعلقہ محکمہ سے اس بارے میں پوری تفصیلات طلب کر سکتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ شناختی کارڈ پر تحصیل لورہ کا نام نہ ہونے اور اس سے متاثر ہونے والے افراد کی شکایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مسلئے کو NADRA کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا تا کہ لورہ اور ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسلے کو حل کیا جائے۔ نقشوں کی فیس کے حوالے سے شکایت کے لیے ٹی ایم اے لورہ کوقانون کے مطابق کاروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔ کرایوں سے متعلق شکایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے طلبہ کے لیے کرایوں میں کمی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے کردار کی یقین دہانی کرائی جبکہ بغیر پرمٹ کی گاڑیوں اور کرایوں میں اضاے کے حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ مل کر لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تحصیل حاضری کے نام سے منعقدہ سروس کا معائنہ بھی کیا اور لوگوں کو محکمہ مال سے متعلق سروسز جن میں فردات کا حصول، ڈومیسائل کی تصدیق، انتقالات کی تصدیق اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔  لوگوں نے انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہا۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں