0

جمرود پولیس فائرنگ، کئی افراد قتل

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود کے رہائشی زوہیب آفریدی نے اپنے ماموں شاد محمد افریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے جمرود کے علاقے ٹیڈی بازار میں مخالفین کی فائرنگ سے میرے بھائی انٹرنیشنل فیٹ بال کھلاڑی اور فٹبالر محمد جنید آفریدی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا بھائی محمد شعیب آفریدی زخمی ہوگیا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے تاہم ہسپتال میں زیر حراست میں بھی ہے جبکہ مخالفین اب بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین ہمارے گھر کے باہر مسلح آتے ہیں اور دھمکیاں بھی دیتے ہیں اس لیے سی سی پی او اور آئی جی پی خیبرپختونخوا،منتخب نمائندہ گان سے مطالبہ ہے کہ ان کے خاندان کو مخالفین سے خطرہ ہے اس لیے ان کو مخالفین (گروپ)سے ہمیں تحفظ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ واقع سے پہلے جمرود تھانہ میں ایف آئی آر درج کی تھی تاہم ایس ایچ او و پولیس نے ان مخالفین کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جس کی وجہ سے یہ نا خوشگوار واقعی پیش ایا جس میں دو افراد جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوا اگر پولیس بروقت کاروائی کرتے تو یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اگر پولیس اس طرح بے غوری سے کام لیتی رہی تو جمرود میں اس طرح واقعات معمول بن جائے گے اور ہر شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھے گے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ سے پہلے مزکورہ مخالفین و گروپ نے مجھے اقدام قتل کی کوشش اور اغوا کیا تھا فٹبال کھیل کے دوران جھگڑا نہیں بلکہ کھیل کے میدان میں فائرنگ ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ کلیم اللہ اپنے ساتھیوں یعنی گروپ کے افراد کی فائرنگ سے قتل ہوا ہے ان کے قتل میں ہم ملوث نہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں