0

سرائے نورنگ میں پولیومہم کا آغاز

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) جے یوآئی کے رُکن صوبائی اسمبلی حاجی انورحیات خان اورپیپلزپارٹی کے ضلعی صدروسابق ضلع ناظم لکی مروت اقبال حسین ایڈوکیٹ نے اپنی رہائش گاہوں پرپولیو کے حکام کی موجودگی میں پولیومہم کاافتتاح کردیا۔تفصیلات کے مطابق 21سے 25ستمبرتک پولیومہم شروع ہوگاجس میں پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس سلسلے میں گزشتہ روزجے یوآئی کے رُکن صوبائی اسمبلی حاجی انورحیات خان نے اپنی رہائش گاہ واقع کوٹکہ حیات اللہ گمبیلاجب کہ پیپلزپارٹی کے ضلعی صدروسابق ضلع ناظم لکی مروت اقبال حسین ایڈوکیٹ نے  اپنی رہائش گاہ یونین کونسل ممہ خیل میں بچوں کوپولیوکے قطرے پلاکرپوپولیومہم کاباقاعدہ افتتاح کردیا۔ ایم پی اے انورحیات خان اورسابق ضلع ناظم اقبال حسین ایڈوکیٹ نے پولیومہم میں محکمہ صحت کے حکام کواپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقینی دہائی کرائی اُنہوں نے کہاکہ پولیونہ صرف ایک خطرناک بلکہ پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کودائمی طورپرمعذورکرسکتی ہے جس سے وہ بچے نہ صرف اپنے خاندان پربلکہ پورے معاشرے پرایک بوجھ بن جاتے ہیں اُنہوں نے والدین پرزوردیاکہ 21سے لیکر25ستمبرتک پولیومہم میں اپنے پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کوقطرے پلوائیں اوراپنے بچوں کودائمی اپاہج سے بچائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں