0

ملاکنڈ ڈویژن میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں،کمشنر

سوات (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے سرکاری اداروں میں شفافیت اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے اور اسے تسلسل کیساتھ جاری رکھنے کے لیے آڈٹ کی موثر انتظام کے حوالے سے اپنے سرکاری ٹیلی فون نمبر سے شہریوں سے رابطہ کیا کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے شہریوں سے گفتگو دعا سلام سے شروع کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام عرض کررہا ہے انہوں نے ایک بندے کو کال کرتے ہوئے یہ بھی دریافت کیا کہ آپ نے زمین کا ایک انتقال درج کیا ہے اس میں کسی سرکاری ملازم نے رشوت یا جیب خرچ کے لیے تو کچھ نہیں مانگا ہے آپ مطمئن ہیں کہ کام ٹھیک ہوا ہے یا نہیں اس طرح دوسرے محکموں کے حوالے سے بھی شہریوں کو فون کیا اور معلومات حاصل کیں اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے مختلف سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں کو شہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے اپنی ڈیوٹی نیک نیتی سے سرانجام دینے کے احکامات بھی جاری کئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اختیارات سے تجاوز کرنے والے ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے عوام کو جوابدہ ہیں تمام فیصلے کھلے اور شفاف انداز میں کئے جائے اگر کسی شہری کو سرکاری محکموں کے خلاف کوئی شکایت ہے تو وہ بغیر کسی ڈرکے ان کے ہاں شکایات درج کرائیں تو ان کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا اور متعلقہ محکمہ کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا اور ان کے لئے مشکلات کی بجائے آسانیاں پیدا کرنا سرکاری اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں