0

عمران خان کی جاپان کے نومنتخب وزیراعظم کو مبارکباد

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے جاپان کے نومنتخب وزیراعظم یوشی ہیڈے سوغا کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے یوشی ہیڈیکوجاپان کے نئے وزیراعظم منتخب ہونیپرمبارک دی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جاپان کے نئے وزیراعظم کے ساتھ پاک جاپان دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوشی ہیڈے سوغا کے وزیر اعظم منتخب ہوجانے سے پاک-جاپان دوستی سمیت دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے اشتراک میں مزید تقویت کیلئے ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں