0

نوشہرہ میں امن و امان کی صورتحال بگڑگئی

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ میں امن و امان کی صورتحال بگڑگئی سٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں کی پے درپے وارداتیں قاضی میڈیکل کمپلیکس کے سامنے ہسپتال ڈی ایم ایس لٹ گیا، نوشہرہ کلاں محلہ اللہ یار خیل میں ڈاکو سونا اور نقدی لے اڑے جبکہ نوشہرہ کینٹ میں موٹرسائیکل سوار چوروں کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، عوام کی زندگی اجیرن عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کر دیا خیبر پختونخواہ کے گیٹ وئے ضلع نوشہرہ میں امن  امان کی ابتر صورتحال کی وجہ سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے ہیں، نوشہرہ کلاں میں قاضی میڈیکل کمپلیکس کے ہسپتال ڈی ایم ایس ڈاکٹر الیاس نے اے ٹی ایم سے پیسے نکالے اور واپس ہسپتال انے پر ہسپتال کے سامنے تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گھیر لیا اور اسلحہ کی نوک پر نقدی سے محروم کر دیا، اسی طرح تھانہ نوشہرہ کلاں کے حدود محلہ اللہ یار خیل میں دن دیہاڑے نامعلوم چوروں نے جاوید نامی شخص کے گھر سے 9تولے سونے کے طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے اسی طرح اکوڑہ خٹک میں سرشام نامعلوم مسلح ڈاکوں نے لاکھوں کی نقدی لوٹ لی تھانہ نوشہرہ کینٹ کے حدود میں ڈی ایس میڈیکوز کے مالک محمد دانش کے گھر لاکھوں روپے کی ڈکیتی ہوئی جبکہ وقاص آٹوز سے لاکھوں روپے کی بیٹریاں چوری ہوئیں گذشتہ دونوں تھانہ اضاخیل کی حدود امان گڑھ میں دوران ڈکیتی مالک مکان نے ایک ڈکیت کو پکڑکر پولیس کے حوالے کیا جہاں اطلاعات کے مطابق پولیس نے اس ڈکیت کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر دیا واضح رہے کہ نوشہرہ کے علاقہ رشکئی میں چوروں نے خانہ خدا کو بھی نہ چھوڑا اور اس کا بھی صفایا کر تے ہوئے یونین کونسل رشکئی میں واقع محلہ خان محمد بابا کی مسجد حضرت عثمان غنی سے بیٹریاں، لوڈ سپیکر، یو پی ایس چوری کرکے لے اڑے اس سے قبل بھی نامعلوم چوروں نے اسی مسجد سے پنکھے، پردے، واٹر کولر اور ائر کولر چوری کرکے لے اڑے تھے ضلع نوشہرہ میں سٹریٹ کرائم، ڈکیتیوں اور چوریوں کی پے درپے وارداتوں کے بعد عوام عدم تحفظ کے احساس کے شکار ہوگئے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں