0

پشاور پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورپولیس نے تھانہ متنی کی حدود میں اہم کارروائی کر تے ہوئے درہ آدم خیل کی جانب سے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس پر درہ آدم خیل کی جانب سے شہر میں داخل ہونیوالے تمام راستوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ متنی ملک احمد خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ ارباب ٹاپو چیک پوسٹ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر9003کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے40 عدد رائفل 10 ہزار مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لی۔کاروائی کے دوران ملزم محمد ایوب ولد عبد الغفور ساکن درہ آدم خیل کو گرفتار کر لیا۔،ملزم کاتعلق منظم اسلحہ سمگلر گروہ سے ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں