0

ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند کر دیئے، این سی او سی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) این سی او سی نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر تعلیمی اداروں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں 48 گھنٹے کے دوران 22 تعلیمی ادارے بند کر دیئے، خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد میں ایک، آزاد کشمیر میں 5 تعلیمی ادار بند کئے گئے۔دوسری جانب سندھ میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی کورونا کے کیسز آنا شروع ہوگئے، سندھ کے 2 کالجز کے 8 ممبران کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حیدر آباد کے ڈسڑکٹ مٹیاری کے دو کالجز میں عملے کے 8 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، کورونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد دونوں کالجز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں