0

پہلا میموریل کبڈی ٹورنامنٹ پشاور میں شروع

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پہلاعلی محمد خواجہ میموریل کبڈی ٹورنامنٹ پشاور میں 19ستمبر سے شروع ہوگا۔21ستمبر تک منعقدہ اس ٹورنامنٹ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقہ وڈپگہ میں کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ میں پشاور سمیت مختلف اضلاع سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس حوالے سے صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور انٹر نیشنل کھلاڑی وانٹر نیشنل ریفری سلطان بری کا کہناہے کہ ایسوسی ایشن کے سرپرست ملک ریاض اخان اور چیئرمین پیر برکت علی شاہ کی قیادت میں صوبے بھرمیں کبڈی کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں جس سے کافی ٹیلنٹ سامنے آرہاہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں