0

بٹگرام، بی ایس کا طالب علم ہسپتال میں دم تھوڑ گیا

بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) ہزارہ یونیورسٹی کے بی ایس کا طالب علم ہسپتال میں دم تھوڑ گیا، وہ تقریبا ایک ماہ قبل جھگڑے میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے گزشتہ رات اس دنیا کو خیر باد کہہ گئے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، تفصیل کے مطابق ضلع بٹگرام کے گاؤں ارغشوڑی سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ نوجوان شاہ فہد ہزارہ یونیورسٹی بی ایس کمپیوٹر سائنس کے فائنل سمسٹر  کے طالب علم تھے نوجوان شاہ فہد گاؤں میں باہمی جھگڑے کے دوران گولی کا شکار بنے تھے اور الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں کئی دنوں سے زیر علاج تھے مگر جانبر نہ ہوسکے انکی موت کی خبر سے نہ صرف عزیز واقارب بلکہ نوجوان طبقہ خصوصا طلباء بہت غمزدہ ہوئے اور پورا علاقہ میں سوگ کا سماں  ہے مرحوم کا  نمازہ جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں  نے شرکت کی۔۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں