0

بٹ خیلہ جالاوانان میں گل رنگ خادی ہال کا قیام

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) مالاکنڈسے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ بٹ خیلہ جالاوانان میں گل ر نگ خادی ہال کاقیام خوش ائند ہے جس سے علاقے کے لوگ مستفیدہونگے اورعلاقے کے بے روزگارنوجوانوں کوباعزت روزگاربھی ملیں گے علاقے کے دیگرسرمایہ دارلوگ بھی اپنے علاقے میں سرمایہ کاری کرکے علاقے بے روزگارنوجوانوں کے روزگارفراہم کرنے میں اپناکرداراداکریں کیونکہ تمام بے روزگارنوجوانوں کوروزگارفراہم حکومت کی بس کی بات نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز بٹ خیلہ جالاوانان میں گل رنگ خادی ہال کے افتتاحی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ بارمالاکنڈکے صدرسابق ناظم اعلیٰ غفران آحدایڈوکیٹ اسسٹنٹ کمشنر سہیل خان اورشادی ہال ایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے صدرخالدخان انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے صدر حاجی شاکراللہ نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ کروناوباء کی وجہ سے ملک کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع ملاکنڈکے عوام بھی بری طرح متاثرہوء ہیں اس سے قبل دہشت گردی اورسیلاب سے بھی لوگ متاثرہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ حاجی شاہ وزیرخان اوران کے فیملی نے علاقے کے عوام کوروزگارکے سلسلے میں جومحنت شروع کردی ہے ہم ان کے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اوران سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ائندہ کیلئے بھی غریب لوگوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں