کراچی (مانند نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 28 ستمبر تک مؤخر کردیا ہے، کوئی برا مانے تو راضی کرلیں گے مگر بچوں کی صحت زیادہ اہم ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کراچی میں مزید 4تعلیمی ادارے سیل کئے گئے ہیں، مرحلہ وارتعلیمی اداریکھولنے کا فیصلہ 28ستمبر تک مؤخر کردیاہے، پہلے مرحلے میں بہت کم تعداد اسکول میں رکھی گئی ہے، کم تعدادمیں بچوں کی آمد کا مقصد ایس اوپیز کا جائزہ لینا تھا۔وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں اسکولوں کو 20فیصدبچوں کو بلانیکی اجازت دی، 20فیصدبچوں پر بھی ایس اوپیز پرنہیں ہوگا تو کیسے اگلا مرحلہ شروع ہوگا، مزید ایک ہفتے کے وقت میں ایس اوپیز کے نفاذ کو بہتر کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔سعید غنی نے کہا کہ بچوں کی صحت پرائیوٹ اسکولز کے نقصانات اور تعلیم سے زیادہ اہم ہے، اللہ کا شکر ہے کورونا کی صورتحال اطمینان بخش ضرور ہے، تعلیمی ادارے کھولنے میں صرف ایک ہفتہ تاخیر کی ہے، جو اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے معاملے پر صوبائی کمیٹی نے مجموعی طورپر فیصلے اتفاق رائے سے کئے، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، کراچی کاایک سرکاری اسکول2ٹیچرکاکوروناٹیسٹ مثبت آنیپربند کیا گیا، کوئی برا مانیتو راضی کرلیں گے مگر بچوں کی صحت زیادہ اہم ہے۔آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ فیصلے کرنے کیلئے ہی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جارہی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین بیٹھ کر فیصلے کریں گے، اے پی سی میں تمام مسائل زیر غور آئیں گے۔
