سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) گور نمنٹ ڈگری کالج سرائے نورنگ کے پر نسپل سلیم خان مروت نے کہا ہے کہ کورونا وائر س کے حوالے سے حکو متی ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کیا جا رہا ہے طلبا ء کے لئے سینی ٹا ئرزاور ماسک پہننا لازمی قراردیدیا ہے اسی طر ح طلبا ء کے ما بین مخصوص فاصلہ رکھا گیا ہے تا کہ کورونا وا ئر س دوبارہ سر نہ اُٹھا سکے یہا ں کا لج میں میڈ یا سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیااس موقع پرپروفیسرعبدالحمیدخان اورکلرک عبداللہ خان سمیت دیگرپروفیسرزموجودتھے اُن کا کہنا تھا کہ کورونا وائر س ابھی ختم نہیں ہوا ہاں البتہ اس میں کمی ضرور آئی ہے کورونا وائر س دوبار ہ پنجے نہ گھاڑ سکے اِس کے لئے ہمیں کافی احتیاط سے کا م لینا پڑے گا انہو ں نے کہا کہ کالج میں حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کیا جا رہا ہے کالج میں تین الگ مقامات پر ہینڈ واشنگ پوائنٹ بنا ئے گئے ہیں جہاں طلبا ء ہا تھ دو سکتے ہیں اسی طرح کے لئے ماسک پہننا اور سینی ٹا ئزر کا استعمال بھی لازمی قرار دیدیا گیا ہے انہو ں نے مزید کہا کہ طلبا ء بھی خصوصی احتیاط کر رہے ہیں اورایس او پیز پر بھر پور عمل در آمد کر رہے ہیں۔
