0

پی آئی اے کے پروازوں میں اضافی کرائے وصولی کی شکایات

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پی آئی اے کے سعودی عرب کی پروازوں میں اضافی کرائے وصولی کی شکایات پر سی ای اوارشدملک نے نوٹس لیتے ہوئے حکام کو سخت ترین ایکشن لینے کی ہدایات کردی ہے،ترجمان پی آئی اے کے مطابق شکایات موصول ہو ئی ہیں کہ کچھ ایجنٹس اور عناصر نے زیادہ طلب سے فائدہ اٹھا کر اضافی کرایہ وصول کرناشروع کردیا،پی آئی اے کی کرایہ بشمول تمام ٹیکس کے84000روپے ہے پرانے ٹکٹس کی ان پروازوں پر ری اکومڈیشن صرف 100 ڈالر ادا کرکے کروائی جاسکتی ہے،کوئی بھی ایجنٹ چار سے پانچ ہزار روپے سے زائد کمیشن وصول نہیں کرسکتا جو کہ 84000کے کرائے میں شامل ہے ٹکٹ کے پیسے اس سے زیادہ ادا نہ کریں اور اگر اس سے زیادہ کوئی طلب کرتا ہے تو فورا پی آئی اے کو care@piac.aero پر رپورٹ کریں، ترجمان نے بتایاکہ پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کیلئے 28 مزید پروازوں کی اجازت طلب کررکھی ہے اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ مسلسل سعودی حکام سے رابطے میں ہے۔ اس کے لیے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے پاکستان میں سعودی سفیر سے ملاقات کرکے اجازت کی استدعا بھی کردی  ہے۔ایک یا دو دن تک اجازت ملنے کے بعد نشستیں آرام سے دستیاب ہوں گی  ترجمان نے کہاکہ  تمام مسافروں سے جو ابھی تک ٹکٹ حاصل نہیں کر پائے سے درخواست ہے دو دن انتظار کرلیں اور آرام سے ٹکٹ حاصل کریں ہمیں ادراک ہے کہ زیادہ تر کرم فرماؤں کے اقامے 30 ستمبر سے پہلے معیاد پوری کررہے ہیں  اس لئے ہم نے اضافی پروازوں کی درخواست 20 تا 30 ستمبر کے درمیان کی کی ہے پی آئی اے کی جانب سے پروازوں کی تیاری مکمل ہے، اجازت ملتے ہی بکنگ کیلئے سسٹم میں دستیاب ہوں گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں