0

ہنگو میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو میں انسداد پو لیو مہم کا آغاز کردیا گیا مذہبی رہنماء مفتی عبیداللہ اور ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے بچوں کو پو لیو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس حوالے ڈی آفس ہنگو میں اور تحصیل ٹل میں الگ الگ سمینارز کا انعقاد کیا گیا جسمیں ڈی سی منصور ارشد،ڈی ایچ او ڈاکٹر ثناء اللہ،ڈاکٹر احمد آمین،مفتی عبید اللہ ڈی ایچ سی ایس او طیب عبداللہ سمیت علاقہ عمائدین نے شریک تھے سمینار میں  علماء کرام علاقہ مشران اور انتظامی افسران  نے پو لیو کمپین کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر احمد آمین نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 21 ستمبر سے 3 روزہ انسداد پو لیو مہم میں  92000 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے مقررہ ہدف حاصل کرنے کیلئے مجموعی طورپر 475 ٹیمیں تشکیل دیکر نگرانی کے لئے 118 ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں اس موقع پر سابق ناظم اعلی مفتی عبید اللہ نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پو لیو قطروں کو پلانا مکمل جائز اور حلال ہے جوکہ بچوں کی بہترین مسقبل کا ضامن بھی ہے  والدین کو چاہئے منفی پروپیگنڈوں کو نظر انداز  کرکے پو لیو دو قطرے ضرور پلائیں انہوں نے کہاکہ پو لیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے والد ین میڈیا علماء کرام کا مثبت کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں