0

پی ٹی سی ٹیچرز کی موجے ہی موجے

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی خیبر پختونخواہ فرید خٹک نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2 جمرود میں ترقیاتی کام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نورعالم وزیر،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خان اعظم،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پی اینڈ ڈی شندی گل،اسسٹنٹ کمشنر جمرود جواد علی،سکول پرنسپل گوہرخان اور ریاض بہار بھی موجود تھے۔اس موقعے پر مہمان خصوصی فرید خٹک کا کہنا تھا کہ تمام قبائلی اضلاع کے سکولوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں اور اس مقصد کے لئے پِرینٹس ٹیچرز کونسل کو ٹرینگ بھی دیا جا رہا ھے انہوں نے کہا کہ رواں سال حکومت کی طرف سے قبائلی اضلاع کے سکولوں کے لئے پی ٹی سی فنڈکی مد میں تین ارب روپے جاری کئے گئے ہیں جس پرسکولوں میں ریپئرنگ اور باتھ رومز اوردوسرے ضروری کاموں پر خرچ کئے گئے ہیں۔انہوں نے ٹرینگ ہال کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر شرکاء کو پی ٹی سی کے اغراض و مقاصد پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے پِرنٹس ٹیچرز کونسل کے ممبران شکایت بھی سنی کہ بعض سکولوں کو پی ٹی سی فنڈسے تقسیم شدہ چیکس ابھی تک نہیں ملے ہیں۔جس پر انہوں نے ممبران سے وعدہ کیا کہ اس حوالے سے تحقیقات کرینگے اور پی ٹی سی فنڈسے رہ جانے والے سکولوں کو جلد چیکس فراہمی کو یقینی بنائے گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں