0

چکدرہ، اسسٹنٹ کمیشنر کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) غیر قانونی تعمیر ات مسمار۔سامان بحق سر کار ضبط ٹی ایم اے،پو لیس کا چکدرہ بازار مین روڈ کے دونوں اطر اف آپر یشن،عارضی اور پختہ تعمیر ات اور سائن بور ڈز ہٹادیں۔تاجر وں سے سامان قبضے میں لے لیا۔سڑکوں کے کنارے اور سر کاری اراضی پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دینگے۔اے سی ادینزئی سید عبد اللہ چکدرہ میں تجاوزات کیخلاف آپر یشن کے دوران مین بازار روڈ کے دونوں طر ف عارضی اور پختہ تعمیر ات ہٹادی گئیں۔اسسٹنٹ کمیشنر سید عبداللہ کی قیادت میں اورٹی ایم او ادینزئی صفی اللہ کی نگرانی میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپر یشن کی جس کی نگر انی میں تحصیل ایڈ منیسٹریشن اور پو لیس نے حصہ لیا۔ٹی ایم اے کے سینٹری عملہ نے بھاری مشنیری کی مددہر قسم کی تجاوزات ہٹادیں اور مصروف ترین شاہر ا ہ کو کلئیر کر دیا۔اسسٹنٹ کمیشنر ادینزئی سید عبداللہ نے بتایا کہ سڑکوں کے کنارے اور سر کاری اراضی پر کسی کو قبضہ نہیں کر نے دیا جائے گا۔تجاوازات کیخلاف آپر یشن جاری رہے گا۔اور غیر قانونی قابضین کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں