0

جمرود، ڈسٹرکٹ پریس کلب کو مرکزی پریس کلب کا درجہ دیا جائے

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب کا اہم اجلاس زیر صدارت ظاہر شاہ آفریدی منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔جمرود پریس کلب کے صحافیوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ انفارمیشن سے مطالبہ کیا کہ جمرود پریس کلب کو ڈسٹرک سطح پر مرکزی پریس کلب کا درجہ دیا جائے اور اگر کسی مشاورت کے بغیر لنڈی کوتل یا دوسرے پریس کلب کو مرکزی پریس کلب کا درجہ دیا گیا تو ہم سخت احتجاج کے ساتھ ساتھ عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائے گے۔اجلاس سے صدر ظاہر شاہ آفریدی اور جنرل سیکرٹری عارف آفریدی نے بتایا کہ اس مسئلے پر ہم نے اختلافی درخواست محکمہ انفارمیشن خیبرپختونخواہ اور ڈی سی خیبر کو دیا ہے کہ مرکزی پریس کلب جمرود کو قرار د یا جائے۔انہوں نے کہا کہ جمرود پریس کلب ضلع خیبر کے مرکز میں واقع ہے اس لیے ہمارا حق بنتا ہے کہ ہمیں مرکزی پریس کلب قرار دی جائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں