0

مولانا فضل الرحمان کا نواز شریف سے رابطہ

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی قبل مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف سے رابطہ کرکے حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مشاورت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے میاں محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی کثیرالجماعتی کانفرنس کے ایجنڈے اور تحریک انصاف حکومت کے خلاف تحریک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے حکومت پر دبا ؤ بڑھانے کے لئے اسمبلیوں سے استعفے دینے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے آپشنز پر غور کیا۔مولانا فضل الرحمان اور میاں نواز شریف کے درمیان تحریک انصاف حکومت کے خلاف پوری قوت کے ساتھ احتجاج اور جیل بھرو تحاریک چلانے کے معاملات پر مشاورت کی گئی، مسلم لیگ ن کے قائد نے مولانا فض الرحمان کی تجاویز سے اتفاق کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں