0

سوات میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا آغاز

سوات (مانند نیوز ڈیسک) صوبے کے دوسرے اضلاع کی طرح سوات میں بھی بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کی پانچ روزہ مہم کا آغاز ہوا اس موقع پر افتتاحی تقریب گلکدہ سیدوشریف سوات میں منعقعد ہوئی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری سلیم الرحمان، ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈیک چیئرمین فضل حکیم خان یوسفزئی، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، ڈی ایچ او سوات محمد اکرم شاہ، پولیو کے ضلعی سربراہ سمیت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران اور اہل کاروں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم مشترکہ طور پر اس پولیو مہم کیلئے کردار ادا کررہے ہیں تاکہ ہر پانچ سال کی عمر تک کے بچے کو دو دو قطرے پولیو ویکسین پلانے کے عمل کو 100 فیصد یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں کسی بھی بچے کو پولیو ویکسین سے محروم نہ رکھا جائے گا تمام افسران اؤر اہلکار انتہائی ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے تمام یونین کونسلوں میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں سوات میں مہم کے دوران مجموعی طور پر 4لاکھ 81 ہزار بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائیں گے مہم کے لیے367 ایریا انچارج اور 83یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1722ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں عوامی نمائندوں نے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں