0

پولیو کا رتدارک ہمارے لیے ایک چیلنج کی حیثیت اختیار کرچکاہے، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ

         درگئی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے کہا ہے کہ پولیو کا رتدارک ہمارے لیے ایک چیلنج کی حیثیت اختیار کرچکاہے جس سے نبردآزما ہونا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے ا ن خیالات کا اظہارقومی سطح پر منائے جانے والی انسداد پولیو مہم کے پہلے دن تحصیل درگئی کے مختلف مضافات سخاکوٹ کا دورہ کیا  جہاں انہو ں نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان، ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر وحید اللہ ای پی ائی کوارڈینیٹر ڈاکٹر مراد اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے والدین سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران انتظامیہ اور پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تاکہ پانچ سال تک کے عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ پولیو فری ضلع ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی پولیو فری رکھیں گے۔دورے کے دوران  ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کیلئے مقر ر کردہ 100 فیصد ہدف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں خصوصاََ ریفیوزل کیسز کو منانے اور انہیں اس بات پر قائل کرنے کیلئے کہ انسداد پولیو کے قطرے پلانا نہ صرف اپنے آنے والی نسل کو جسمانی طور پر محفوظ بنانے کیلئے ضروری ہیں بلکہ مذہبی نقطہ نظر سے بھی اس میں کوئی قباحت نہیں۔اجلاس میں انہوں نے تاکید کی کہ اس سلسلے میں علمائے کرام اور میڈیا کا خصوصی طور پر تعاون حاصل کیا جائے تاکہ انسداد پولیو کے قطروں کے بارے میں معاشرے میں پھیلی ہوئی جھوٹی افواہوں اور تاثر کو ذائل کیا جاسکے۔انہو ں نے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ اداروں کے علاوہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز کو متنبہ کیا کہ اس قومی کاز کو کامیاب بنانے میں کسی قسم کی کوتاہی یا تساہل برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے لیویز صوبیدار میجر کو ہدایت کی کہ تما م پولیو ٹیموں کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔واضح رہے کہ اس مقصد کے حصول کے لیے 526 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوکہ ایک لاکھ 26 ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے اور ان ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے 544لیویز اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع ملاکنڈ کے غیور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ پانچ سے کم عمر کوئی بچہ محروم نہ رہ جائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں