0

کورونا وائرس، دنیا بھرمیں ہلاکتیں 965000 سے متجاوز ہوگئی

نیویارک،ماسکو،کیپ ٹاؤن،نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات 9 لاکھ65ہزار37 جبکہ متاثرین کی تعداد 3کروڑ 12لاکھ28 ہزار556 تک پہنچ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا میں کورونا سے متاثر 2کروڑ28لاکھ21ہزار 417افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 74لاکھ42 ہزار 102 رہ گئی۔امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 4 ہزار118 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور70 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد54لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد87 ہزار909 ہوگئی۔برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں افراد کی تعداد 45 لاکھ 44 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 36 ہزار895 اموات ہوئی ہیں۔روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 11لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار418 ہوگئی۔پیرو میں بھی7لاکھ 62ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31 ہزار 369 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 24 ہزار208 اموات ہوئیں جبکہ 7 لاکھ 65ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار953ہو گئی جبکہ 6 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور73 ہزار493اموات ہوئیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں