0

نورنگ میں لواحقین نے احتجاجاََ بنوں روڈ بند کردیا

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ نورنگ کی حدود آمین جابوخیل میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزم کی فائرنگ سے ان کا ساتھی جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزم فرارہوگیا۔لواحقین نے متوفی کی لاش تھانہ نورنگ کے سامنے رکھ کربنوں ڈیرہ روڈکوبندکرکے احتجاج کیا۔ان خیالات اس سلسلے میں نورنگ پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ عمرجنان ولد گلوخان سکنہ دولت تاجہ زئی نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ ان کی بیٹی شوکت خان سکنہ آمین جابوخیل پر شادی شدہ ہے بیٹی اپنے چھوٹے بچے کے ہمراہ گھرمیں اکیلی رہتی ہے جبکہ شوہرپاک آرمی میں ملازم ہے، کچھ عرصے سے وقتافوقتابیٹی کے گھرمیں چوری ہوتی رہی ہے تاہم اس کی رپورٹ مقامی تھانہ میں درج نہیں ہے گزشتہ شب ان کی بیٹی نے گھر کے مین گیٹ کوباہرسے تالالگاکررشتہ دارطفیل کے گھر چلی گئی جبکہ وہ گھرمیں چوکیداری کی خاطرموجودتھا،کہ اس دوران دوافراددیوارپھلانگ کرگھر میں داخل ہوئے چونکہ لائٹ روشن تھی اس لئے دونوں کوپہچان لیا ایک ناصرولدجہانگیر جبکہ دوسرا دوسرایاسین عرف مینوگئی ولدعارف اللہ سکنہ آمین جابوخیل تھا،جب ناصرکمرے کے قریب پہنچاتواسے پکڑا تو مبینہ ملزم یاسین نے پستول سے ان پر فائرنگ شروع کردی جس سے وہ بچ گیاجب کہ فائرنگ سے مبینہ ملزم ناصر جاں بحق ہوگیااورمبینہ ملزم کی پستول دوران فائرنگ بند ہوگئی جس کے بعد انہوں نے ملزم سے پستول چھین لی جب کہ مبینہ ملزم یاسین دیوارپرپھلانگ لگاکرفرارہوگیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔دوسری جانب لواحقین نے مقتول ناصرکی لاش تھانہ عصمت اللہ شہیدنورنگ کے مین گیٹ کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا جہاں پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل کے رکن ملک ریاض خان پہنچ گیا،ڈی ایس پی نورنگ سرکل اقبال مہمنداورایس ایچ او نورنگ ظفراللہ خان نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرکے روزنامچہ رپورٹ درج کرلی اور تفتیش کی یقین دہانی کرائی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں