0

ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر میں پیر کو پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، مہم 25ستمبر تک جاری رہے گی، قومی انسداد پولیو مہم میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انسداد پولیو مہم آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں میں چلائی جا رہی ہے، مہم میں دو روز کیچ اپ ڈیز ہونگے، کیچ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی جائے گی۔پنجاب میں ایک کروڑ 99 لاکھ، سندھ میں 92لاکھ، خیبرپختونخوا میں 67 لاکھ، آزاد کشمیر میں 6 لاکھ 69 ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 39 ہزار، بلوچستان میں ساڑھے 24 لاکھ جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ساڑھے تین لاکھ بچوں کی پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ملک بھر میں مہم کے دوران 2 لاکھ 70 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔ لاہور میں ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے پولیو مہم کے حوالے سے تمام افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔فیصل آباد میں پانچ سال تک کی عمر کے 13 لاکھ 81 ہزار 750 بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔ گوجرانوالہ میں 9 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ پولیومہم کو کا میاب بنانے کے لئے علما کرام، قبائلی رہنماؤں اور معتبرین کی بھی مدد لی جارہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں