0

جمرود پولیس نے بغیروارنٹ لیڈی پولیس گھرپرچھاپہ، خواتین پرتشدد

جمرود (مانند ن نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقہ شاکس کے رہائشی نیازمحمدخوتین کے ہمراہ جمرود پولیس کے ظلم کے خلاف جمرودپریس کلب میں میڈیاکو بتایاکہ جمرودپولیس کے کمانڈر عدنان نے کچھ اہلکاروں کے ہمراہ گھر میں بغیر وارنٹ اور بغیرلیڈی پولیس کے داخل ہوئے اور خواتین پر تشدد اور بچوں کو ڈرایا، دھمکایا۔اور اب تک سارے بھوکے بیٹھے ہیں خوف کے باعث کسی نے ایک نوالہ تک نہیں لیا۔خواتین نے کہا کہ پولیس اہلکار گھر پر گھس کر چادراورچاردیواری کی پامالی کی اورخواتین پر فائرنگ کی جس میں بال بال بچ گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان کا منشیات کے ساتھ کوئی واسطہ تک نہیں ہیں جبکہ پولیس کمانڈرعدنان نے ہمارے مخالف محسن نامی شخص کے کہنے پر ہمارے گھر پر غیرقانونی چھاپہ مار کر ہم پر تشدد کا نشانہ بنایا اورہمارے گھر کے ایک بے گناہ فرد ذاکر کو گرفتارکرکے لے گئے ہیں۔گرفتارذاکر کے بھائی نیازمحمدنے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے مخالف محسن اور پولیس کمانڈر عدنان خود منشیات فروشی میں ملوث ہیں جن کے میرے ساتھ ثبوت موجودہیں اور حکومت کو وہ تمام ثبوت پیش کرسکتا ہوں۔ہم اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے خوتین پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کرکے انصاف دلایاجائے اور گرفتاربھائی ذاکرکو جلد رہاکیا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں