سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 5 میں جتنے بھی ترقیاتی کام شروع کیے گئے ہیں وہ مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں گے تاکہ عوام کو اس کے فوائد براہ راست مل سکیں یونین کونسل بنڑ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے جبکہ تمام مسائل کے حل کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنڑ طاہر آباد کے دورے کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ضلعی کونسلر ابن امین،پی ٹی آئی سینئر رہنماء جاوید خان،سابق ناظم اختر علی اور پی ٹی آئی ورکرز سمیت علاقہ معززین کثیر تعداد میں ان کے ہمراہ تھے دورے کے موقع پر فضل حکیم خان نے مقامی لوگوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سن لیے جبکہ لوگوں کے بعض مسائل موقع پر حل ہوئے اور دیگر کیلئے متعلقہ ادروں کو ہدایات جاری کئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 میں سڑکوں، گلی کوچوں، مین روڈز اور شاہراہوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو آمدورفت کی بہترین سہولیات میسر ہوں انہوں نے کہا کہ عوام سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کرکے دکھا رہے ہیں ہم نے اپنے آپ کو عوام کے سامنے جوابدہ بنایا ہے انہوں نے کہا کہ پورے سوات خصوصاً حلقہ پی کے 5 میں ترقی کا سفر رواں دواں ہے اور جتنے بھی منصوبے شروع ہوچکے ہیں ان کی تکمیل سے عوام حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی سست روی اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام منصوبوں کو عوام دوست پالیسی کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ عام عوام کو فائدہ پہنچانا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا منشور ہے۔
