0

آل خیبرپختونخوا ٹاپ 16 سنوکر ٹورنامنٹ پشاور میں شروع

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) آل خیبرپختونخوا ٹاپ 16 سنوکر ٹورنامنٹ پشاور میں شروع ہوگیا۔اس موقع پر سابق وزیر کھیل اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرسید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے باقاعدہ افتتاح کیا۔گرین سنوکر کلب پشاور میں کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ میں صوبے بھر سے بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ٹورنامنٹ کے پہلے روز کھیلا جانیوالا میچ 7 فریم پر مشتمل تھا۔اس میچ میں عبدلاحداور اویس کے درمیان مقابلہ ہوا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد اویس نے4-3 سے اویس نے میچ اپنے نام کیا جبکہ دوسرا میچ ابراراور شرجیل کے درمیان ہوا جو کہ ابرار 4 -0 سے اپنے نام کیا۔ا س حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر میچز کھیلے جارہے ہیں جس کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں