0

اسلا م آباد ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد برطانوی سے اسلحہ برآمد

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلا م آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے سامان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔ فواد شاہ نامی شہری اپنی بہن کے ہمراہ ابوظہبی جارہا تھا کہ دوران اسکیننگ مسافر کے سامان سے 30بور پستول اور 25گولیاں برآمد ہوئیں۔ اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافر کو تھانہ ایئرپورٹ چوکی کے حوالہ کر دیا ہے جبکہ خاتون کو گھر جانے کی اجازت دے دی، گرفتار مسافر سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں