0

ایبٹ آباد، اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کا مختلف سر کا ری سکولوں کا دورہ ہاور احتیا طی تدابیرپر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام سکولوں کو ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد یقینی بنانے سے متعلق احکامات جاری گئے ہیں تا کہ طلباء اور اساتذہ دونوں کورونا کی وبا سے محفوظ رہیں۔ اس سلسلے میں سکولوں میں کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات، سینیٹائزرز کی فراہمی، باہمی فاصلے اور صفائی کے حوالے سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن نے گورنمنٹ ہائی سکول، دھمتوڑ، گورنمنٹ ہائی سکول ہرنو اور گورنمنٹ ہائی سکول نواں شہر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سکول انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے سکول انتظامیہ کو مستقبل میں بھی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں