0

بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں، ڈپٹی کمشنرملاکنڈ

         ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ رواں انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے تمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ جہاں ایک طرف ہم سب نے مل کر پولیو جیسے موذی مرض کا ہمیشہ کے لیے قلع قمع کرنا ہے وہی ہم نے آنے والی نسلوں کو پولیو سے پاک روشن مستقبل بھی فراہم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز پولیو ورکر زکی سرگرمیوں کومانیٹرنگ کرنے کے لیے اچانک رول ہیلتھ سنٹر الہ ڈھنڈ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹروں اور دیگر عملے  کی حاضری بھی چیک کی اور مریضوں کے لیے ہسپتال میں مفت ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے میں ہسپتال انتظامیہ سے معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر پانچ سال کے کم عمر بچوں کوپولیو کے قطرے بھی پلائیں۔ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر،اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد اور ڈاکٹر اعزاز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو ورکرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے ہر بچے تک رسائی یقینی بنائیں اور نئی نسل کو پولیو سے بچائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے پولیو ٹیموں کے اہلکاروں اور دیگر محکمہ صحت کے ذمہ دارافسران و اہلکاروں کو یہ بھی سختی سے ہدایت کی کہ رواں مہم کے دوران ریفیوزل کیسز پر خصوصی توجہ دی جائے۔ریحان خٹک نے عوام سے کہا کہ اپنے پھول جیسے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں کیونکہ پولیو اٹیک سے نہ صرف ایک بچہ عمر بھر کے لیے معذور ہو جاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پورا خاندان بھی متاثر ہو جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو کے موذی مرض کے مکمل انسداد کیلئے ہمیں جنگی بنیادوں پر ٹھوس اور عملی اقدامات کرنے چائیں تاکہ اس اپاہج کردینے والی بیماری کو جڑ سے اُکھاڑ پھینک کر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ بناسکیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ریحان خٹک نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول الہ ڈھنڈ کا بھی دورہ کیا۔جہاں انہوں نے سکول میں حکومت کی طرف سے COVID – 19 کے حوالے سے وضع کردہ SOPs کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سکول کے پرنسپل اور دیگر اساتذہ کرام سے کہا کہ وہ کلاسوں میں طلباء کے سماجی فاصلوں،ماسک پہننے،سیناٹیزر اورتھرمل گن کے استعمال یقینی بنائیں تاکہ بچوں کو کورونا وائرس سے محفوظ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کلاس روم میں طلباء سے مختلف سوالات بھی کیے اور انہیں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کی تلقین کی۔اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کرام سے کہا کہ وہ بچوں کی صحیح معنوں میں تعلیم و تربیت پر خصوصی تاجہ دیں کیونکہ اج کے بچے کل ملک و قوم کے معماران ہونگے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں