اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو دوبارہ اٹھانے پر ترک صدر کا مشکور ہوں۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ترکی کی غیر متزلزل حمایت کشمیریوں کی جدوجہد کے لیے طاقت کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے جنرل اسمبلی کے خطاب میں ایک بار پھر کشمیریوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی۔
