0

نورنگ، چیف سیکرٹری کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے پولیو مہم کے حوالے لکی مروت کی ضلعی انتظا میہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح کورونا وائرس کو شکست دینے میں لکی مروت کے عوام، علما ء کرام اور صحافیوں نے کر دار ادا کیا ٹھیک اُسی طرح پولیو مہم کی کا میابی میں بھی کلیدی کر دار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انتظا میہ پولیو مہم کے لئے مقررہ اہداف کامیابی سے حاصل کرسکے اور اپنی آنے والی نسلوں کو پولیوسے پاک پا کستان تحفہ میں دی جا ئے وہ یہا ں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کمپلیکس لکی مروت میں پولیو مہم سے متعلق میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ا س مو قع پر اُن کے ہمراہ کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسف زئی، ریجنل پولیس آفیسر اول خان، ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبد الحسیب، اے ڈی سی نور الامین، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدو گل وزیراورایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال لکی ڈاکٹرحلیم الرحمن خٹک سمیت پولیو کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے قبل ازایں انہوں نے ڈپٹی کمشنر لکی مروت کے دفتر میں پولیو سے متعلق منعقدہ اجلاس میں شر کت کی اور متعلقہ حکام نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد وہ گور نمنٹ شہید محمد غسان سینٹینل ماڈل سکو ل لکی گئے جہاں پراُنہوں نے ایس او پیز کا جائزہ لیا اور طلبا ء سے سوالات بھی کئے درست جوابات دینے والے طلبا ء کو ہزار، ہزار روپے انعامات سے نوازا اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ سکول کی ضروریات کو جلد از جلد پورا کیا جائے اسی طرح ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور سٹی ہسپتال بھی گئے جہاں ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ڈاکٹروں سے ملاقات کی بعد ازاں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کا کہنا تھا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے یہ بیماری کسی بچے کو لاحق ہوتی ہے تو وہ دائمی اپا ہج پن کا شکار ہوسکتا ہے جواپنی باقی زندگی دوسروں کے رحم و کرم پر گزارتا ہے اور ایسے بچے نہ صرف اپنے گھر بلکہ پورے معاشرے پر بو جھ ہو تے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت، انتظا میہ اور عوام کو مل کر پولیو کے خلاف لڑنا ہوگا بحیثیت ایک شہری ہماری ذمہ دار بنتی ہے کہ اپنے پانچ سال کے کم عمر کے بچوں کو نہ صرف پولیو کے قطرے پلوائیں بلکہ اپنے گھر اور محلے کی سطح پر پولیو سے متعلق شعور پیدا کر یں اُن کا کہنا تھا کہ شروع شروع میں جب کورونا وائرس نمودار ہواتو لکی مروت میں کافی تحفظات پائے جارہے تھے تاہم بعد میں انتظا میہ اور عوام نے مل کر اس بیماری کوشکست دینے کے لئے پوری دلجمعی سے کر دار ادا کیا جس کے ثمرات ہمارے سامنے ہیں کہ آج اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کر م سے لکی مروت میں کورونا وائرس کے صرف دو ایکٹیو کیس ہیں اُ مید ہے کہ وہ بھی بہت جلد صحت یا ب ہوجا ئیں گے انہوں نے پولیو مہم سے متعلق ضلعی انتظا میہ اور محکمہ صحت کے اقدامات پر بھر پور اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ جس طرح عوام، علمائے کرام اور میڈ یا سمیت زندگی کے شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد نے کورونا وائرس کے خاتمے میں کردار ادا کیا پولیو وائرس سے جان چھڑنے کے لئے بھی ٹھیک اُسی طرح کی حکمت عملی کی ضرورت ہے تا کہ انتظا میہ پولیو مہم کی کا میابی کے لئے مقررہ اہداف کامیابی سے حاصل کر ے ایک سوال کے جوا ب میں اُنہوں نے کہا کہ وہ جنو بی اضلاع خاص کر لکی مروت کے عوام سے بے حد محبت کرتے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ بذات خود کئی بار لکی مروت کا دورہ کر چکے ہیں مز ید یہ کہا کہ اُن کی کوشش ہے کہ وہ لکی مروت میں قابل اور فرض شناس آفیسر زکی تعیناتی عمل میں لائے تاکہ ا س لکی مروت کے عوام کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل ہو سکے اور اگر لکی مروت کے لوگ کسی آفیسر کی کار کردگی غیر مطمئن اور ناخوش ہیں تو یہ مت بھولیں کہ جس طرح ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے وہ لکی مروت آتا ہے اُسی طرح جا بھی سکتا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں