0

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع    گزشتہ رات ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ سیب کے ٹوکروں سے لوڈ مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 450کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکرکے01فرد کو گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران کوچ میں سوار 02مسافر خواتین سے 15کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکر کے مسافرخواتین اسمگلر زکو حراست میں لے لیا گیا۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا771.9ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔برآمد شدہ منشیات، مزدا ٹرک اور 3 اسمگلر ز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں