0

بجلی 98 پیسے فی یونٹ مہنگی کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کے لیئے ماہ اگست کے لئے بجلی 98پیسے فی یونٹ مہنگی کیے جانے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کے حوالہ سے درخواست  نیپرا میں جمع کروادی ہے۔ نیپرا 30ستمبر کو درخواست پر سماعت کے بعدبجلی  کی قیمت بڑھانے کے حوالہ سے فیصلہ کرے گا۔ سی سی پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں بتایا گیا ہے کہ اگست میں پانی سے تقریباً35.39فیصد، کوئلے سے17.30فیصد،مقامی گیس سے 9.59فیصد، درآمدی ایل این جی سے20.90فیصد جبکہ فرنس آئل سے 5.42فیصد بجلی پیداکی گئی ہے۔ فرنس آئل سے پیداہونے والی بجلی کی قیمت 12.23روپے فی یونٹ رہی ہے۔ نیپرا سی سی پی اے کی درخواست پر آن لائن سماعت کرے گااور فیصلہ کر ے گا کہ بجلی کی کتنی قیمت بڑھانی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں