0

بنوں، کمشنر کا اشیائے خوردونوش سے متعلق ایک اہم اجلاس

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی خصوصی ہدایت پر کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیرِ صدارت اشیائے خوردونوش کی تیاری اورصفائی سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دوسروں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)محمد زبیر خان نیازی،فوڈ اتھارٹی کے افسران اور بیکری مالکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کے تمام بیکریوں، ہوٹلوں اورفاسٹ فوڈ کے ملازمین کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی تیاریوں کے سلسلے میں بنیادی ٹریننگ دی گئی اور اس سلسلے میں آئندہ بھی ٹریننگ سیشنز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ترجیحات کے مطابق لوگوں کو معیاری خوراک مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے بیکریوں اور ہوٹلوں کے ورکروں کو وقتا فوقتا تربیت دی جائے گی تاکہ عوام کو معیاری خوراک دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فوڈاتھارٹی کو اس سلسلے میں پہلے سے زیادہ کاوشیں کرنی ہونگی کیونکہ ملاوٹ کی شرح پہلے سے زیادہ ہے جس کی چیکنگ اور اس پر کڑی نظر رکھنے کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔ کمشنر نے کہا کہ ملاوٹ شدہ آشیائے خوردونو ش کی وجہ سے بیماریوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اس لئے اپنے عوام کی فلاح اور ان کی اچھی صحت یقینی بنانے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر کے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی نہ کریں ورنہ سخت ایکشن لینے پر مجبور ہو جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایما ن کا حصہ ہونے کی وجہ سے صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ بیماریوں کو لگام دینے کے ساتھ ساتھ آخرت کی بھی کامیابی حاصل ہو۔کمشنر بنوں ڈویژن نے مزید کہا کہ اشیائے خوردونوش تیار کرنے والے ورکروں کی ٹریننگ کیلئے آئندہ بھی اس طرح کے ٹریننگ سیشنز پر خصوصی توجہ دینگے تاکہ حکومتی ترجیحات کے مطابق عام غریب لوگوں کوملاوٹ سے پاک اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر پورا اترنے والے اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنا یا جا سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں