0

پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا آغاز کردیا

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا آغاز کردیا گیاہے۔وفاقی وزیر وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کاقیام عمل میں لایا گیا ہے اس کا مقصد شہریوں کی شکایات کا بروقت  ازالہ ہے۔ سٹیزن پورٹل سے عوام کو اداروں تک براہ راست رسائی دی گئی ہے۔ 25 لاکھ شکایات موصول ہوئیں جن میں 23 لاکھ شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ 5 لاکھ86 ہزار افراد سے شکایات کے ازالے سے متعلق رائے لی گئی ٹیکنالوجی کے دورمیں یہ بڑی سہولت ہے کہ بغیر کہیں جائے لوگوں کی شکایات مختلف حکومتی اداروں سے ہوتی ہوئی وزیراعظم کے ڈیسک تک پہنچتی ہیں اگر کسی کی شکایت کا ازالہ نہیں ہوتا تو وزیرازعظم متعلقہ اداروں سے جواب طلبی کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ان شکایات پر کیوں عمل نہیں ہوا یہ بڑا جامع پورٹل ہے اس سے لوگوں کی گھر بیٹھے مشکلات حل ہوسکیں گی۔ اس سے عوام اور حکومت کا فاصلہ بالکل ختم ہوگیا ہے۔ پہلے عوام کو اپنے مسائل کیلئے دربدرہونا پڑتا تھا اب اس اقدام سے وہ مسئلہ بالکل ختم ہوگیا ہے اس سے سب کو بلا امتیاز اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں