0

اپر اورکزئی میں جوڈیشل کمپلیکس لوئر اورکزئی منتقلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) اپر اورکزئی سب ڈویثرن کے قبائل نے غلجو کے علاقہ رمدان سے جوڈیشل کمپلیکس لوئر اورکزئی منتقلی کے خلاف احتجاجی جرگہ کیا اور احتجاجی ریلی غلجو بازار سے اڈہ تک نکالی گئی ا پراورکزئی کے ہیڈکوارٹر غلجومیں جوڈیشل کمپلیکس کی غلجو رمدان سے منتقلی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہر ہ ریلی اور گرینڈ جرگہ ملک محمد رحمن ملک فضل میاں حسین جلالی نجیب اورکزئی عبدلآمین کیا گیا جس میں اپر اورکزئی کے سینکڑوں قبائلی مشران اور نوجوانوں نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے او ر گرینڈ جرگہ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورکزئی ہیڈکوارٹر اور جوڈیشل کمپلیکس اپراورکزئی میں بنائے جائیں جو سارے اورکزئی اقوام کیلئے موزوں جگہ ہے جوڈیشل کمپلیکس کیلئے  اپراورکزئی غلجو کے قریب رمدان میں زمین مختص کیاگیاتھا جنکاباقائدہ سروے بھی کیا گیا تھا لیکن اب جوڈیشل کمپلیکس غلجو کے قریب رمدان سے لوئراورکزئی  منتقل کیا جارہاہے جو ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے جوڈیشل کمپلیکس بنانے  کیلئے حکومت کو  زمین بھی دی گئی ہے ادھر زرگری میں بھی احتجاجی مظہرے میں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا حکومت اپراورکزئی سے سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کریں  احتجاجی  ریلی غلجو مین بازار سے اڈے تک نکالی گئی  احتجاجی ریلی میں قبائلی مشران نوجوانان نے کثیرتعداد میں شرکت کی ریلی میں مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے جس پر جوڈیشل کمپلیکس کی منتقلی نامنظور کے نعرے درج تھے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں