0

کمشنر بنوں کا بنوں میں مختلف تعلیمی اداروں کا جائزہ

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) تعلیمی میدان میں حائل رکاوٹیں قوموں کی ترقی پر منفی اثرات ڈالتی ہیں ا س لئے جاری ترقیاتی کاموں میں تاخیرکو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات اظہار کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ضلعی انتظامیہ کے زیرِ نگرانی ڈویژنل ماڈل سکول بنوں کے بورڈآف ڈائریکٹر کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔کمشنر نے کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ معیار کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ ضلع میں جاری دوسرے ترقیاتی کاموں کی نسبت تعلیی اداروں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی آئندہ کیلئے کوتاہی برداشت نہیں کرونگا۔ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو بنوں کو سختی سے ہدایت دے کر کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار میں تیزی لاکر کارکردگی بہتر بنائیں کیونکہ اس سے تعلیمی ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے طلباء کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ماڈل سکول بنوں نے بہترین شخصیات پیدا کئے ہیں اور ملک کی ترقی میں اہم کرادار ادا کر رہے ہیں اس لئے اس سکول کی تعمیر و ترقی میں کسی بھی قسم کی لیت ولعل سے کا م نہیں لیا جائے گا۔ کمشنر نے سی اینڈ ڈبلیو ایکسین کو فوری کام کی رفتا ر تیز کرنے اور تکمیل سے متعلق مثبت اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کر تے ہوئے رپورٹ پیشن کرنے کی تلقین کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں