ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو کے سرکاری سکولوں میں کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد متعلقہ سکولوں کے سیکشنز سیل کر دئیے گئے ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد خٹک نے بتایا کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ابراہیم زئی ہنگو میں سیکنڈری سکول سیکشن میں ایک استاد پرنسپل اور تین طلباء کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد سکول کے ہائر سیکنڈری سیکشن کو بند کر دیا گیا ہے اسی طرح دوآبہ ہائر سیکنڈری سکول سیکشن میں تین طلباء کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد اس سیکشن کو بھی بند کر دیا گیا ہے ڈی سی نے مذید بتایا کہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2ہنگو میں دہم بی کلاس میں ایک طالب علم کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد دہم بی کلاس کو بھی بند کر دیاگیا ہے ڈی سی نے کہا کہ ہنگو کے اکثر سکولوں میں کئے گئے ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں اور جس سکول کے جس سیکشن اور کلاس میں بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے گا ان کو حفاظتی تدابیر کے طور پر بند کیا جائے گا تمام مریضوں کو اپنے اپنے گھروں میں کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔
