سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ تجوڑی کی حدود میں مبینہ ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جب کہ ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔اس سلسلے میں تجوڑی پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ صفی اللہ ولد محمد شریف سکنہ باکرخیل تجوڑی نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز وہ اپنے چچااحمدجان اور بھائی رفیع اللہ کے ہمراہ اراضی تاج علی خان میں موجودتھا کہ مبینہ ملزم عمرعلی ولد میرقلم موٹرسائیکل پر مسلح آکرموٹرسائیکل کوکھڑاکیا اوران کے بھائی رفیع اللہ پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی رفیع اللہ جاں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ بھائی رفیع اللہ اور مبینہ ملزم عمرعلی کے مابین ایک سال قبل لڑائی ہوئی تھی جس کا راضی نامہ ہوچکاہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
