الپوری (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر لیبر وثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر اسلام کی صحیح ترجمانی ہے، شوکت یوسفزئی ۔ اور کشمیر میں بھارت کی کھلی دہشتگردی پر پوری دنیا کی توجہ دلانی تھی،عمران خان نے فلسطین کی بات کی اور نہاتے مسلمانوں پر جاری ظلم و بربریت پر کھل کے پاکستان کا موقف اُجاگر کیا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کے روز یونین کونسل شنگ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔شمولیتی تقریب میں مسلم لیگ،عوامی نیشنل پارٹی،جماعت اسلامی و دیگر جماعتوں سے کہی خاندان مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی،شمولیتی تقریب سے تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر حاجی سدید الرحمن،ضلعی صدر وقار احمد خان،سابق ضلعی زکوٰۃ چیئرمین سیدالابرار،سابق ناظم شنگ ہارون رشید سمیت دیگر نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ محنت کش مزدوروں کیلئے نئی قانون سازی کررہے ہیں جس سے لیبر مستفید ہونگے اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کردی گئی ہے،نئے قانون میں سرکاری محکموں کو بھی شامل کردیا گیا ہے جس میں مزدوروں سے آٹھ گھنٹے ڈیوٹی لی جائے گی اور ان کو ماہانہ سترہ ہزار اجرت ملے گی۔انھوں نے شانگلہ کے محرمیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دو دہایوں سے شانگلہ پر قابض ٹولے نے شانگلہ کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔بیس سالوں سے منتخب ان لوگوں نے میگا ترقیاتی منصوبوں کے بجائے کرپشن کو ترجیح دی اور علاقہ پسماندہ رہا،یہ لوگ عوام کو ایک لاکھ روپے دیکر چھوٹے سکیم کروا کر پاک پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے ان سکیموں پر بھاری فنڈ نکلواتے جس میں اکثر سکیمیں صرف کاغذات میں موجود ہیں جبکہ درحقیقت کچھ نہیں تھاجو یہاں کے لوگوں کے مینڈیٹ کیساتھ مذاق تھا۔شوکت یوسفزئی نے گزشتہ روز سکول میں ناقص میٹریل کے استعمال اور دیوار گرانے پر حریف جماعت کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف پراپیگینڈا پر کہا کہ بدعنوانیاں اور ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی الزابات کے بجائے حریف جماعت ترقیاتی منصوبوں میں مقابلہ کریں بلاجواز بیانات عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔بعدازہاں شوکت یوسفزئی نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ شنگ یادگار میں قائم ہوٹل کا افتتاح کیا،بشام اور کونڈ میں مختلف جگہوں پر فاتحہ خوانی کی وچ خوڑ میں دو مقامات پر خوڑوں کے کنارے حفاظتی پشتیوں کا معائنہ بھی کیا۔
