0

سوات میں مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کی چیخیں نکال دی

سوات (مانند نیوز  ڈیسک) سوات میں مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کی چیخیں نکال دی، ایک طرف بے روز گاری اور دوسری طرف مہنگائی نے غریب عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا، ضلع انتظامیہ کی طرف سے روزانہ کے بنیاد پر چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے لو گ مصنو عی مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں، انتظامیہ خا مو ش، پرسان حال کوئی نہیں، حکومت او ر اپوزیشن صرف دھاندلے کی شور مچانے میں مصروف ان کا غریب عوام کے سا تھ کوئی ہمدردی نہیں،عوامی حلقوں نے مہنگائی کو کنٹرول اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سوات میں ایک سروے کے دوران معلوم کیا تو عوام کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندے صرف اسمبلیوں میں شور شرابہ میں مصروف عمل ہے اور بے چارے عوام شدید مہنگائی اور بے روزگاری کے نرغے میں ہے، پرسان حال نہیں، آٹا،چینی، چا ول، دال، گھی، سبزیاں، ادویا ت سمیت روز مرہ اشیاء عوام کے قوت خرید سے با ہر ہو گئے ہیں،شدید مہنگائی میں عوام ایک طرف مہنگائی اور بے روزگاری کا رونارو رہی ہے تو دوسری طرف واپڈا کی طرف سے بھاری بھاری رقوم کے بل ارسال کر کے عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا کر رہے ہیں،عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ سفید پو ش لو گوں سمیت عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہے ذرا مہنگائی پر کنڑول کرنے سمیت روز گار کے مواقع پر توجہ دیں تا کہ عوام دووقت کی رو ٹی آسانی سے کما سکیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں