0

نوشہرہ، چہلم کے ماتمی جلوس کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ  چہلم کے ماتمی جلوس کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین کا جلوس کے گزرگاہوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ اس موقع پر نورجمال خان SP انوسٹی گیشن،بلال احمد ASP کینٹ،طیب جان DSP پبی،سیف علی خان DSP ہیڈکوارٹر اور دوسرے افسران بھی انکے ہمراہ تھے ڈیوٹی کے دوران پولیس جوانوں کو مستعدی اور پوری جانفشانی سے فرائض ادا کرنے کے ہدایات۔امام بارگاہوں میں داخلے کے لئے واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں۔چیکنگ کے بعد عزاداروں کو ماتمی جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دینے کے احکامات چہلم کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ناکہ بندیوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔تمام  پولیس افسران اس وقت ڈیوٹی پر موجود ہیں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے چہلم کے دوران سکیورٹی کے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔مقامی آبادی کو ہر قسم سہولت مسیر کی جا رہی ہے عوام کو تکلیف سے بچانے کیلئے ہر قسم ٹریفک  بائی پاس کو ڈاؤرٹ کر دی گئی ہے۔ساتھ میں ٹریفک وارڈن کی اضافی نفری تیعنات کر دی گئی ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دُشواری کا سامنا نہ ہو۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں