0

نوشہرہ پولیس کا اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کی سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں۔08ملزمان گرفتار۔اسلحہ ومنشیات برآمدڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین  کے  احکامات پر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرکے نوجوان نسل کو اس طرف راغب کرنے کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزمان ثنائاللہ ولد محمد علی ساکن امانگڑھ اور عرش جمال ولد بخت جمال اور سید زرک جان کاکا خیل ساکنان نوشہرہ کینٹ  نے اپنے اپنے فیس بک اکاونٹ  پر اسلحہ کی نمائش کی۔نوشہرہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش پر تینوں ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے۔ناجائز اسلحہ متعدد جرائم کی جڑ ہے۔ اسلحہ نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون اسی طرح جاری رہے گا۔اسی طرح  منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈوان جاری۔05 ملزمان گرفتار۔5.5 کلوگرام چرس،60 گرام آئس اور 15 بوتل شراب برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر)نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔نوید اقبال ASI تھانہ مصری بانڈہ نے دوران ناکہ بندی مصری بانڈہ چوک میں ایک شخص کے پاس مشکوک بیگ کی تلاشی لینے پر 15 بوتل شراب برآمد کر لی۔ملزم سدیش کمار ساکن نوشہرہ کینٹ گرفتار۔واجد خان ASI انچارج چوکی خویشگی نے مشہور منشیات فروش شان عرف شانے ولد مجاہد ساکن خویشگی پایان جو گرفتار کرکے 2 کلوگرام چرس اور 20 گرام آئس برآمد کر لی۔تھانہ اکوڑہ پولیس نے 03 منشیات فروشوں شیر زمان ساکن آدم زئی،عارف خٹک ساکن خاورئی اور اکرام احمد ساکن تورڈھیر صوابی  کو گرفتار کرکے 3.5 کلوگرام چرس اور 40 گرام آئس برآمد کر لی۔ ملزمان کیخلاف الگ الگ  مقدمات درج۔موت کے سوداگروں کے خلاف روزمرہ کی بنیاد پر مزید کاروائیاں جاری ہیں ۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں