اسلام آباد(نمائندہ مانند)فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کی فوڈ سیکورٹی اینڈ ایگریکلچر سینٹر آف ایکسیلنس (FACE) نے کسان برادری کے معاشرتی اور معاشی استحکام کے لئے نئی راہیں تلاش کرنے کے ضمن میں،محکمہ جنگلات اور حکومت پنجاب کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا۔
باہمی تعاون کی کوشش کے طور پر اس پروگرام کے تحت 25 ستمبر 2020 کو احمد پور لامہ، رحیم یار خان میں عوام کی آگاہی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں زرعی زمین پر درخت لگانے کے فوائد کو اجاگر کرنے کے ساتھ مقامی کاشتکاروں کو وزیراعظم کے گرین وژن پاکستان کے تحت شروع کئے گئے گرین سونامی پراجیکٹ سے روشناس کرانا بھی شامل تھا۔
اس تقریب میں 100سے زائد کسانوں نے شرکت۔ جناب شہریار جاوید، جناب ملک رضوان فاروق، ظہور سلطان)ایڈیشنل ڈائریکٹرزراعت(، جناب عظیم ظفر)ڈی ایف او(، سید کاشف شیرازی)ایس ڈی ایف او عباسیہ لیاقت پور(، محترم سعید تبسم)کنزرویٹر فارست(اور جناب شاہد حمید)ڈی ایف او توسیع، لاہور(نے تقریب میں شرکت کی۔ محکمہ جنگلات کے وفد کی سربراہی ریسرچ اینڈ ایکسٹینشن ونگ (Research and Extension Wing)کے سربراہ مسٹر فیصل ہارون نے کی۔
اسپیکرز نے درخت لگانے کے مالی اور ماحولیاتی فوائد کے بارے میں کاشتکاروں کو تعلیم دینے پر زور دیا۔ احمدپور لامہ رحیم یار خان، بستی والنکا میں درخت لگاؤ مہم کے تحت شرکاء میں کیکر کے 500 پودے مفت تقسیم کیے گئے۔مقامی کسانوں نے اس سیشن کو انتہائی معلوماتی اور فائدہ مند پایا۔
