سرائے نورنگ(مانند نیوز ڈیسک)ممہ خیل نورنگ میں سابق ضلع ناظم اقبال حسین ایڈوکیٹ کی کوششوں سیدوفریقین کے مابین قتل مقاتلے کی دشمنی دوستی میں بدل گئی،تفصیلات کے مطابق ممہ خیل میں دواقوام محلہ پیاوخیل کے آدم خان ولدقادر،تاج محمد،محمد نسیم،میرزکم خان،نورنوازاوررضوان اللہ اور محلہ پبی خیل کے ناصر،عنایت اللہ،نصراللہ،رخمان اللہ ولدمشال،ہاشم،سیت اللہ ولدمثل،نصراللہ ولدمشال اورخیراللہ کے مابین قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی دونوں فریقین کے مابین صلح کرنے کے لئے پی پی کے سابق ضلع ناظم لکی مروت اقبال حسین ایڈوکیٹ نے کوششوں کاآغازکیاجوباراورثابت ہوگئے۔ دونوں فریقین کے مابین قرآن پاک پر فیصلہ کیاگیاگزشتہ روز ننواتے کا جرگہ ہوا اس موقع پر ملک رحمت اللہ خان المعروف متی خان سمیت دیگرمعززین علاقہ موجود تھے دونوں فریقین آپس میں بغلگیرہوکرآئندہ کے لئے بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کاعہدکیااورسابق ضلع ناظم لکی مروت اقبال حسین ایڈوکیٹ کا شکریہ اداکیا۔
