0

نوشہرہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی ڈسٹرکٹ ہال میں خواتین کی کھلی کچہری

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ مس قرۃ العین وزیر (مس وزیر) کی ڈسٹرکٹ ہال میں خواتین کی کھلی کچہری، ضلع بھر سے خواتین کی شرکت، خواتین نے پولیس، واپڈا، محکمہ مال، تعلیم اور پبلک ہیلتھ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے، ایک بچی کی شکایت پر گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی ہیڈ مسٹریس کے خلاف کاروائی کا حکم دیگر سرکاری محکماجات سے جوابات طلب کوشش ہے کہ خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں مس وزیر کی کھلی کچہری سے خطاب نوشہرہ ضلع انتطامیہ کی جانب سے ضلع بھر کی خواتین کے مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس قرۃ العین نے کھلی کچہری لگائی جس میں ضلع بھر سے آئی ہوئیں خواتین نے اپنے مسائل بیان کرکے پیش کئے اس موقع پر خاتون ممبر صوبائی اسمبلی صومی فلک نیاز، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ حاجرہ سمیع، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قاضی بریخنہ حبیب الحق اور رائٹ تو انفارمیشن کی مس ارم بھی موجود تھیں جبکہ تمام سرکاری محکموں کے نمائندے بھی مسائل کے حل کیلئے موقع پر موجود تھے کھلی کچہری میں خواتین نے سرکاری محکموں، نجی سود ی کاروبار انڈر پلے، قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے نوشہرہ کلاں کی معمر خاتون زوجہ حاجی جہانگیر نے سودی کاروبار انڈر پلے گنگ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اپنے نافرمان بیٹے عدنان کی گرفتاری اور اسکے پشت پناہی پر گروہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا معمر خاتون نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ نافرمان بیٹے اور نجی سود خور گنگ کی وجہ سے ہم اپنی تمام جمع پونجی سے محروم ہو گئے ہیں اور ہماری زندگی اجیرن ہو گئی سب سے پہلے ہمارے نافرمان بیٹے کو گرفتار کیا جائے پھر اسے انڈر پلے گنگ کے زریعے کنگال کرنے والے مافیا پر ہاتھ ڈالا جائے اسی طرح جہانگیرہ سے آئی ہوئی ایک بچی نے اپنے سکول استانی کے خلاف شکایت کی جسے سکول سے نکالا گیا تھا اور اسی بچی کی شکایت پر محکمہ تعلیم کے افسران کی نگرانی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر متعلقہ استانی کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کئیخواتین نے قبضہ مافیا کے خلاف شکایات درج کئیں اسی طرح ایک پولیو ورکر نے اپنی ادائیگی میں بے جا کٹوتی کا بھی انکشاف کیا ایک خاتون نے تو اپنے حق مہر کی وصولی کیلئے بھی درخواست جمع کرادی خواتین نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سرکاری محکماجات سمیت گھریلو مسائل بھی کھلی کچہری میں پیش کئے گئے پیر پیائی سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن سیما بابر نے کہا کہ نوشہرہ میں خواتین کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد ایک تاریخی اقدام ہے اور اب محسوس ہو گیا ہے کہ ضلعی انتطامیہ خواتین کے مسائل کے حل میں پوری طرح سنجیدہ ہے کھلی کچہری کے دوران اور بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس قرۃ العین (مس وزیر) نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا رہے گا اور انتظامیہ کی کوشش ہے کہ خواتین کو اپنے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم ہو۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں